مولانا فضل الرحمن

صدر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ صدر کو انتخابات کی تاریخ دینے کا کوئی اختیار نہیں ہے۔

تفصیلات کے مطابق سربراہ پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) مولانا فضل الرحمان نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ کافی دنوں سے سن رہے تھے صدر کچھ احکامات صادر کرنے جا رہے ہیں۔ صدر عارف علوی جانب دار صدر ہیں، وہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور اس کے چیئرمین کی نمائندگی کر رہے ہیں۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا تھا کہ الیکشن کمیشن کو کام کرنے دیں یا پھر ختم کردیں۔ صدر نے ایسی عدالت سے رجوع کا مشورہ دیا جو جانب دار ہے۔ عارف علوی نے خوامخواہ بھونچال پیدا کرنے کی کوشش کی، عبوری صدر کی لاحاصل مشق سیاسی، انتخابی نظام میں مداخلت ہے۔

انہوں نے کہا کہ نواز شریف کا اپنا ملک ہے، واپس آتے ہیں تو خوش آمدید کہیں گے۔ نواز شریف کو برے طریقے سے نکال کر ترقی کا سفر روکا گیا۔ جب الیکشن کمیشن فیصلہ کرے گا تو ہم میدان میں ہوں گے، انتخابات سے بھاگ نہیں رہے۔

یہ بھی پڑھیں

بلاول بھٹو

مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو ایک دوسرے سے ہاتھ ملانا پڑے گا۔ بلاول بھٹو

لاہور (پاک صحافت) بلاول بھٹو کا کہنا ہے کہ مسائل کے حل کیلئے سیاستدانوں کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے