مسلم لیگ ن

کشمیر انتخابات مبینہ دھاندلی، ن لیگ کا اہم اجلاس جاری

اسلام آباد (پاک صحافت) آزاد کشمیر انتخابات میں مبینہ دھاندلے سے متعلق پاکستان مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کا اہم اجلاس جاری ہے، جس میں آگے کا لائحہ عمل طے کیا جائے گا۔  ذرائع کے مطابق اجلاس میں مسلم لیگ نون کے پاکستان اور آزاد کشمیر کے رہنما اور ٹکٹ ہولڈرز شریک ہیں۔

تفصیلات کے مطابق آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے حوالے سے حکمتِ عملی مرتب دینے کے لیے اسلام آباد میں مسلم لیگ نون کا اجلاس جاری ہے۔ ذرائع کے مطابق اجلاس سابق وزیرِ اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر اور سابق وزیرِ اعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی کی زیرِ صدارت کشمیر ہاؤس میں جاری ہے۔

واضح رہے کہ  اجلاس میں آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ دھاندلی کے خلاف تحریک کے لائحہ عمل پر مشاورت کی جا رہی ہے۔ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ اجلاس میں کل بروز جمعہ اسلام آباد میں احتجاجی مظاہرے سے متعلق بھی فیصلہ کیا جائے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ مسلم لیگ ن آئندہ کی سیاسی حکمتِ عملی اور تحریک سے متعلق امور پر بھی فیصلے کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں

خواجہ آصف

پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے ناکام ہوچکے ہیں۔ خواجہ آصف

سیالکوٹ (پاک صحافت) خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ پاکستان کے خلاف سازشیں کرنے والے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے