عطا تارڑ

شہزاد اکبر نالائق اکبر ہے، بہت جلد فارغ ہونے والا ہے، عطاء تارڑ

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن کے ڈپٹی سیکریٹری جنرل عطاء تارڑ نے وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہزاد اکبر کو نالائق اکبر قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ یہ بہت جلد فارغ ہونے والے ہیں۔  انہوں نے یہ بھی بتایا کہ شہزاد اکبر کی جگہ ایک اور شخص انٹرویو بھی دے چکے ہیں۔  عطاء تارڑ کا کہنا ہے کہ شہزاد اکبر نالائق اکبر ہے، تین سال سے ناکام ہورہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت کےباہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ن لیگ کے رہنما عطاء تارڑکڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاکہ شہزاد اکبر سر توڑ کوشش کر رہا ہے کسی طرح شہباز شریف کو گرفتار کروا دے، ڈیڑھ ڈیڑھ گھنٹے کی پریس کانفرنس کرتا ہے لیکن ثبوت کوئی عدالت میں پیش نہیں کرتے۔ عطاء تارڑ  نے کہا کہ شہزاد اکبر عنقریب فارغ ہونے والے ہیں جبکہ انکی جگہ ایک شخص انٹرویو بھی دے چکا ہے۔

واضح رہے کہ عطاء تارڑ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے مزید کہا کہ حکومت انتقام کی سیاست کر رہی ہے حمزہ شہباز 2 سال پابند سلاسل رہے، رمضان شوگر ملز کیس میں ثابت کریں گے ہمارا کوئی کردار نہیں ہے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ حمزہ شہباز نے بریت کی درخواست واپس لے لی ہے، حمزہ شہباز نیب کے دونوں ترامیم کا فائدہ نہیں لینا چاہتے۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کو دانستہ تباہ کرنے کے لیے غلط انتظامی فیصلے کیے گئے، سینیٹر قرۃ العین مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے