شیری رحمان

عوام میں مزید مہنگائی اور نااہل حکومت کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں، شیری رحمان

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کی نائب صدر اور سینیٹر شیری رحمان نے ملک میں بڑھتی مہنگائی اور دی اکانمسٹ کی رپورٹ پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ پوری دنیا کہہ رہی پاکستان میں مہنگائی بڑھ رہی ہے لیکن وفاقی حکومت تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں۔ شیری رحمان کا کہنا ہے کہ عوام میں مزید مہنگائی اور نااہل حکومت کو برداشت کرنے کی طاقت نہیں رہی ہے۔

تفصیلات کے مطابق شیری رحمان نے جاری بیان میں دی اکانمسٹ کی جانب سے جاری رپورٹ کا حوالہ دیتے ہو ئے بتایا کہ مہنگائی کی شرح کے لحاظ سے دنیا میں تیسرے نمبر پر ہے، دی اکانمسٹ کی رپورٹ کے بعد عوام حکومت سے پوچھ رہی کیا اب بھی پاکستان خطے میں سستا ترین ملک ہے؟ دی اکانمسٹ کی رپورٹ کے بعد ثابت ہو گیا حکومت کی طرف سے خطے کے ممالک کے ساتھ مہنگائی کا موازنہ جھوٹ پر مبنی تھا۔

واضح رہے کہ شیری رحمان نے جاری بیان میں مزید کہا کہ دی اکنامسٹ کی رپورٹ منی بجٹ سے پہلے کی ہے، منی بجٹ کے بعد مہنگائی کی صورت حال مزید بد تر ہو رہی ہے۔پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انہوں نے مزید کہا کہ آئے روز کابینہ ارکان کے مہنگائی متعلق مضحکہ خیز بیانات سامنے آتے ہیں۔ منی بجٹ کے تباہ کن اثرات آنا باقی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

پاکستان کو بیرونی اسپانسرڈ دہشتگردی کا سامنا ہے۔ وزیر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ بھارتی رہنماؤں کے پاکستان مخالف …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے