الیکشن کمیشن

الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی درخواست مسترد کردی

اسلام آباد (پاک صحافت) الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کی جانب سے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں فوج کی تعیناتی کے لئے دی جانے والی درخواست مسترد کردی ہے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے کنٹونمنٹ بورڈ کے انتخابات میں پاک فوج کی تعیناتی کے لئے درخواست دی تھی۔ پی ٹی آئی کی درخواست پر چیف الیکشن کمشنر کی زیر صدارت اجلاس منعقد ہوا، الیکشن کمیشن نے اجلاس میں تحریک انصاف کی فوج تعیناتی کی درخواست مسترد کردی۔

الیکشن کمیشن نے موقف اپنایا ہے کہ کنٹونمنٹ بورڈ انتخابات کیلئے فوج لگانے کی ضرورت نہیں، کینٹ بورڈ الیکشنز کی سیکورٹی کے لئے بہترین انتظامات کئے جاچکے ہیں، کینٹ بورڈز الیکشنز کی سیکیورٹی کے لئے رینجرز، ایف سی، پولیس کی بھاری نفری تعینات ہوگی جبکہ پولیس رینجرز، ایف سی کی موجودگی میں فوج کی ضرورت نہیں ہے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے