مریم اورنگزیب

شہبازشریف سے آصف زرداری کی ملاقات میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا۔ مریم اورنگزیب

لاہور (پاک صحافت) مریم اورنگزیب کا کہنا ہے کہ شہباز شریف سے آصف زرداری کی ملاقات میں مزید بات چیت پر اتفاق کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے کہا ہے کہ ملک کی صورت حال ایسی ہے کہ ہر جماعت سے بات کرنی چاہیے، ن لیگ نے سب جماعتوں کو اکٹھا کر کے حکومت بنانے کی دعوت دی ہے۔

مریم اورنگزیب کا مزید کہنا تھا کہ شہباز اور آصف زرداری کی ملاقات میں حتمی فیصلہ کوئی نہیں ہوا، آصف زرداری یقیناً اپنی جماعت سے مشاورت کریں گے، ملاقات میں مختلف امور پر تبادلہ خیال ہوا ہوگا، ملک ایسے حالات میں ہے کہ ہم سب کو مل کر کام کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ آزاد امیدوار بھی الیکٹورل پراسیس میں بہت اہم ہوتے ہیں، آزاد امیدواروں سے بھی رابطے کی ذمے داریاں لگائی گئی ہیں، نوازشریف سے تمام جماعتوں کو ساتھ شامل کرنےکی بات کی، ہم سب کے مینڈیٹ کو تسلیم کرتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آرمی چیف

آرمی چیف سے امریکی کمانڈر کی ملاقات، باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل عاصم منیر سے امریکی سینٹرل کمانڈ کے کمانڈر جنرل …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے