مولانا عبدالخبیر آزاد

شوال کا چاند نظر نہیں آیا، عیدالفطر 22 اپریل کو ہوگی

اسلام آباد (پاک صحافت) ملک بھر میں کہیں بھی شوال المکرم 1444ھ کا چاند نظر نہیں آیا، پاکستان میں عید الفطر بروز ہفتہ 22 اپریل کو ہوگی۔

تفصیلات کے مطابق چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے چاند نظر نہ آنے کا باضابطہ اعلان کردیا۔ اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک کے اکثر و بیشتر مقامات پر مطلع صاف رہا، کچھ مقامات پر مطع ابر آلود رہا۔

چیئرمین روہت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد نے کہا کہ ملک بھر میں شوال کا چاند نظر آنے کی کوئی شہادت موصول نہیں ہوئی، عید الفطر 22 اپریل بروز ہفتہ کو ہوگی۔ کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے ارکان اور محکمہ موسمیات کے نمائندے بھی شریک تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے