مسلم لیگ ن

مسلم لیگ (ن) کا تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ

لاہور (پاک صحافت) مسلم لیگ (ن) کا تمام سیاسی جماعتوں کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کی زیرصدارت مسلم لیگ (ن) کے سینئر رہنماؤں کا اجلاس ہوا، جس میں عام انتخابات کا ماحول بنانے سے متعلق مشاورت کی گئی اور ملک میں جاری سیاسی کشیدگی کے خاتمے کے لیے پارٹی رہنماؤں کی تجاویز پرغور کیا گیا۔

ذرائع کے مطابق اہم بیٹھک میں معاشرے میں عدم برداشت اور نفرت انگیز سیاسی فضاء کو ختم کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت ہوئی، جبکہ نواز شریف کی تجویز پر آل پارٹیز کانفرنس کی طرز پر تمام جماعتوں کی کانفرنس منعقد کرنے پر بھی تفصیلی مشاورت کی گئی۔

پارٹی رہنماؤں نے نواز شریف کو بطور سٹیٹس مین کردار نبھانے کی تجویز دی اور کہا کہ آپ نہ صرف ملک بلکہ پورے خطے کے سینئر ترین رہنما ہیں، ملک اور سیاست کو آپ کی خدمات کی مزید ضرورت ہے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے