مولانا فضل الرحمن

عمران خان کا ساڑھے تین سالہ دور قوم کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ڈال گیا ہے۔ مولانا فضل الرحمن

اسلام آباد (پاک صحافت) مولانا فضل الرحمن کا کہنا ہے کہ نااہل و نالائق عمران خان کے ساڑھے تین سالہ دور حکومت نے قوم کے مستقبل پر تباہ کن اثرات ڈالے ہیں، ملک تین دہائیاں پیچھے چلا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے کہا ہے کہ فارن فنڈنگ کے کیس میں سکروٹنی کمیٹی کی رپورٹ میں چشم کشا انکشافات سامنے آئے ہیں، عمران خان نے 53 اکاؤنٹس چھپائے ہیں۔ رپورٹ میں یہ بات ثابت ہوگئی ہے کہ بیرون ممالک سے پی ٹی آئی کو فنڈنگ کی جا رہی تھی۔

مولانا فضل الرحمن کا مزید کہنا ہے کہ فنڈنگ میں خورد برد کے اشارے خطرناک رجحانات کی نشاندہی کرتے ہیں، تحقیق کے بعد ثابت ہو گیا کہ اکبر ایس بابر کے الزامات درست تھے، اکبر ایس بابر کی حب الوطنی اور ثابت قدمی کے معترف ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پہلے ہی اہم مقدمے کو نمٹانے میں غیر معمولی تاخیر نے کئی شکوک و شبہات کو جنم دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

پیٹرولیم مصنوعات

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کے نرخوں میں کمی کا اعلان کردیا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے