شمالی وزیرستان، آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کیلئے 35 کروڑ جاری، پی ڈی ایم اے

(پاک صحافت) شمالی وزیرستان میں آپریشن ضرب عضب کے متاثرین کے لیے فنڈز جاری کر دیے گئے ہیں۔

پشاور سے پراوینشل ڈیزاسٹر منیجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) کی ڈائریکٹر ثوبیہ حسام طورو کے مطابق متاثرین شمالی وزیرستان کےلیے 35 کروڑ روپے جاری کر دیے ہیں۔ پی ڈی ایم اے کے مطابق فنڈز 17 ہزار سے زیادہ رجسٹرڈ خاندانوں میں تقسیم کیے جا رہے ہیں۔

پی ڈی ایم اے نے کہا کہ ہر متاثرہ خاندان کو 20 ہزار روپے نقد اور راشن الاؤنس دیا جا رہا ہے۔ رقوم ان متاثرہ خاندانوں کو دی جا رہی ہیں جن کی ابھی واپسی نہیں ہوئی۔ ڈائریکٹر پی ڈی ایم اے نے کہا کہ عید سے پہلے متاثرین کو ایک اور قسط مل جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

ایسی تجارتی پالیسی کی ضرورت ہے جس سے کاروبار میں آسانیاں ہوں، وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ایسی تجارتی پالیسی کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے