سکندر سلطان راجہ

انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے۔ چیف الیکشن کمشنر

اسلام آباد (پاک صحافت) چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ کا کہنا ہے کہ میں نے کبھی نہیں کہا کہ الیکشن میں تاخیر ہوسکتی ہے، انتخابی شیڈول تیار ہے کچھ دیر تک جاری کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق الیکشن کمیشن میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے چیف الیکشن کمشنر سکندر سلطان راجہ نے کہا ہے کہ آج ہم نے دو رپورٹس بنائی ہوئی تھیں، بڑے بڑے برج الٹ گئے، ڈی سی اسلام آباد کےحوالے سے تمام معاملات کو دیکھا گیا، ڈی سی اسلام آباد کا کوئی بڑا ایشو نہیں ہے۔

سکندر سلطان راجہ کا مزید کہنا تھا کہ بلوچستان اور کے پی میں سکیورٹی کی صورتحال تشویشناک ہے، مگر دعاگو ہیں، پی ٹی آئی سمیت تمام سیاسی جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ فراہم کررہے ہیں۔ پی ٹی آئی کے کیسز کا فیصلہ میرٹ پر ہوگا، ہم دعا نہیں دوا بھی کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ تمام جماعتوں کو لیول پلینگ فیلڈ ملے گی، جس شہر میں ایک جماعت کو جلسے کی اجازت ملی تو سب کو ملے گی، تحریک انصاف کا مخالف نہیں ہوں، انہوں نے میری نامزدگی کی۔ اگر کسی آر او سے متعلق کسی کو اعتراض ہے تو الیکشن کمیشن سے رجوع کریں، الیکشن کمیشن اعتراض پر ریٹرننگ آفیسر کو تبدیل کرسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے