سیکیورٹی فورسز

سیکیورٹی فورسز کے آپریشن میں 9 دہشتگرد ہلاک

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے خلاف آپریشن کیا ہے جس کے نتیجے میں نو دہشت گرد ہلاک ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع کوہلو میں کالعدم بی ایل اے (ایچ) کے خلاف آپریشن کرتے ہوئے 9 دہشت گرد ہلاک کردیے ہیں۔ جبکہ تین دہشت گردوں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا گیا ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کا مزید کہنا ہے کہ انٹیلیجنس کی بنیاد پر آپریشن کوہلو کے علاقے سیاہ کوہ میں کیا گیا ہے۔ دہشت گرد کوہلو، کاہان اور میوند میں سیکیورٹی فورسز پر حملوں کی تیاری کرریے تھے۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے