فضل الرحمان

سینیٹ الیکشن میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، فضل الرحمان

ڈیرہ اسماعیل خان (پاک صحافت) پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان  کا کہنا ہے کہ سینیٹ الیکشن میں کوئی دلچسپی نہیں تھی، لیکن الیکشن میں حصہ لینا پی ڈی ایم کا متفقہ فیصلہ تھا۔  ان کا کہنا ہے کہ اس وقت عوام کے پاس جانا ضروری ہے۔ فضل الرحمان نے چیئرمین سینیٹ کے الیکشن میں شکست سے متعلق بیان میں کہا کہ جو کھیل کھیلا جارہاہے سب آگاہ ہیں، ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ڈیرہ اسماعیل خان میں میڈیا سے  بات کرتے ہوئے پی ڈی ایم کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کا کہنا تھا کہ سینیٹ الیکشن انجینئرڈ تھے، الیکشن میں دلچسپی نہیں تھی لیکن حصہ لینا متفقہ فیصلہ تھا، اس وقت عوام کے پاس جانا ضروری ہے ورنہ وہ سمجھیں گے کہ یہ لوگ عہدوں کے لیے لڑ رہے ہیں، معاشی بدحالی دن بدن بڑھتی جا رہی ہے، عوام بڑے کرب سے گزررہے ہیں۔ پی ڈی ایم کے سربراہ کا کہنا تھا کہ سینٹ الیکشن میں کیمرے کس نے لگائے کس لئے لگائے، 7 ووٹ کس طرح مسترد ہوئے وجہ کیا تھی، ووٹ بدنیتی کی بنا پر مسترد کئے گیے، جو کھیل کھیلا جارہاہے سب آگاہ ہیں، ہم عدالت سے رجوع کریں گے۔

واضح ہے کہ میڈیا سے گفتگو کے دوران مولانا فضل الرحمان کا مزید کہنا تھا کہ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ پ(ی ڈی ایم) میں تمام فیصلے متفقہ رائے سے ہوتے ہیں، سب ایک پیچ پر ہیں، آصف زرداری، مریم نواز اور عبدالغفور حیدری سے مکمل رابطہ ہے، 15مارچ کو آسلام آباد میں پی ڈی ایم کا سربراہی اجلاس بلایا جا رہا ہے جس میں لانگ مارچ کے حوالے سے فیصلے کئے جائیں گے، پارلیمنٹ سے استعفے دیئے بغیر لانگ مارچ کی افادیت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے