آرمی چیف

سیلاب متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔ آرمی چیف

نوشہرو فیروز (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کا کہنا ہے کہ سیلاب متاثرین کی بحالی تک امدادی سرگرمیاں جاری رکھیں گے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ سپہ سالار نے نوشہرو فیروز میں امدادی سرگرمیوں میں مصروف فوجی جوانوں سے ملاقات کے ساتھ ساتھ مقامی لوگوں سے بھی بات چیت کی۔

آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ نے سندھ کے سیلاب زدہ علاقوں کا فضائی جائزہ بھی لیا۔ اس موقع پر انہوں نے پاک فوج کی طرف سے متاثرین کی بحالی اور مشکلات کے خاتمے تک خدمت جاری رکھنے کی یقین دہانی کروائی۔ چیف آف آرمی اسٹاف کی آمد پر کور کمانڈر کراچی لیفٹیننٹ جنرل محمد سعید نے ان کا استقبال کیا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے