تربیلا ڈیم

چین نے تربیلا ڈیم کا کام دوبارہ شروع کر دیا

اسلام آباد (پاک صحافت) چین نے تربیلا ڈیم کا کام دوبارہ شروع کر دیا، جس کے بعد مزدوروں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بشام میں چینی عملے پر ہونے والے دہشتگردی کے واقعے کے بعد چینی کمپنیوں نے داسو اور تربیلا ڈیم پر کام روک دیا تھا جب ک جمعہ کو دیامر بھاشا ڈیم پر سول کام روک دیا گیا تھا۔ سوشل میڈیا پر دعوے کیے جا رہے تھے کہ تین ہزار کے قریب مزدور بیروزگار ہوگئے ہیں۔ تاہم بشام خودکش حملے میں پانچ چینی انجینئرز کی المناک ہلاکت کے باوجود چین نے تربیلا ڈیم توسیعی منصوبے پر دوبارہ کام شروع کر دیا ہے۔

انگریزی اخبار دی ٹربیون کے مطابق پاور کنسٹرکشن کارپوریشن آف چائنا لمیٹڈ کی جانب سے 28 مارچ کو جاری کردہ ایک دفتری سرکلر میں کارکنوں کو اپنے فرائض پر واپس آنے کی ہدایت کی تھی۔ اس سے پہلے 26 مارچ کو جاری سرکلر میں کمپنی نے کہا تھا کہ عارضی کام بندش کے باوجود ملازمین کو ان کے جائز قانونی حقوق ملیں گے۔

چینی وزارت خارجہ کی جانب سے جاری ہونے والے ایک بیان میں پاکستان کی ترقی کے لئے کام جاری رکھنے کا عزم ظاہر کیا گیا۔ تاہم داسو اور دیامر بھاشا ڈیم پر چینی کمپنیوں کے کام دوبارہ شروع کرنے کی ابھی کوئی خبر نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

صدر مملکت نے ٹیکس قوانین ترمیمی بل 2024 کی منظوری دے دی

اسلام آباد (پاک صحافت) صدر مملکت آصف علی زرداری نے وزیراعظم شہباز شریف کی سفارش …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے