تجوری ہائٹس

سپریم کورٹ نے نسلہ ٹاور کے بعد تجوری ہائٹس بھی گرانے کا حکم دے دیا

کراچی (پاک صحافت) سپریم کورٹ نے سرکاری املاک سے قبضہ کو ختم کرانے کے لئے نسلہ ٹاور کے بعد تجوری ہائٹس کو بھی گرانے کے احکامات جاری کردئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کراچی رجسٹری میں ریلوے کی زمین پرتعمیر ہونے والے تجوری ہائٹس سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، سماعت کے دوران تجوری ہائٹس کے بلڈر کے وکیل رضا ربانی عدالت میں پیش ہوئے۔ رضا ربانی نے عدالت کو بتایا کہ تجوری ہائٹس کے بلڈر عمارت کو گرانے پر رضا مند ہیں، لیکن الاٹیز سے معاملات حل کرنے اور اسٹرکچر منہدم کرنے کیلئے مہلت چاہئے۔

چیف جسٹس پاکستان نے کہا کہ دو ہفتوں کی مہلت دے رہے ہیں تجوری ہائٹس گرادیں، جس پر رضا ربانی نے کہا کہ دو ہفتوں کا ٹائم بہت کم ہے۔ عدالت نے تجوری ہائٹس کے وکیل کی استدعا پر بلڈنگ کو مسمار کرنے کے لیے چار ہفتوں کی مہلت دے دی اور متاثرین کو تین ماہ میں رقم واپس کرنےکا حکم دیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصف زرداری

کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک میں استحکام نہیں چاہتیں۔ صدر آصف زرداری

کوئٹہ (پاک صحافت) صدر آصف زرداری کا کہنا ہے کہ کچھ طاقتیں بلوچستان اور ملک …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے