وزیراعلی سندھ

سندھ کے پاس پاکستان کے توانائی بحران کا حل موجود ہے۔ وزیراعلی سندھ

تھرپارکر (پاک صحافت) وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے پاس پاکستان کے توانائی بحران کا حل موجود ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ نے تھر انرجی لمیٹڈ بلاک ٹو اور تھر کول مائنز فیز ٹو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سندھ پاکستان کا انرجی باسکٹ ہے، سندھ میں کوئلے اور گیس کے وسیع ذخائر موجود ہیں، ہمیں اس معاملے پر وفاق کے تعاون کی ضرورت ہے۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کام جاری رہتا تو منصوبے سے 10 ہزار میگاواٹ سے زائد بجلی ملتی، تھر میں ذخائر کی دریافت کا سفر 1991 میں شروع ہوا، شہید بے نظیر بھٹو نے نعرہ لگایا تھا تھر بدلے گا پاکستان۔ انہوں نے کہا کہ تھر کے کوئلے کو بہت برا بھلا کہا گیا تھا۔ آصف زرداری نے صدر بننے سے پہلے کہا تھا یہ منصوبہ ضروری ہے۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز سے ترکمانستان کے سفیر کی ملاقات

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب سے ترکمانستان کے سفیر عطا جان نورلیویچ مولاموف نے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے