شہباز شریف

وزیراعظم نے تھرکول بلاک ٹو سندھ اینگرو کول مائنز کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کردیا

تھرپارکر (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے تھرکول بلاک ٹو سندھ اینگرو کول مائنز کمپنی کے توسیع منصوبے کا افتتاح کردیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وزیراعظم شہباز شریف کو تھرکول منصوبے پر بریفنگ دیتے ہوئے کہا کہ تھر کے کوئلے سے صنعتی پہیے کو توانائی بخشنے کی بنیاد بینظیر بھٹو نے ڈالی، تھر کے کوئلے سے بجلی کی پیداوار کے لیے وسیع تر روڈ نیٹ ورک، برجز اور ایئرپورٹ کی ضرورت تھی۔

وزیراعلی سندھ مراد علی شاہ کا مزید کہنا تھا کہ کوئلہ سے 660 میگا واٹ پاور پلانٹ پر کام شروع کیا گیا، روا ں سال کے آخر تک پاور پراجیکٹ میں بجلی پیدا کرنے کی صلاحیت بڑھ کر 2640 میگا واٹ ہو جائے گی، سال 2030 تک تھر کے کوئلے سے ملکی معیشت میں غیرمعمولی اضافہ ہوگا، دسمبر تک تھر کول بلاک ون سے 1320 میگا واٹ بجلی پیدا ہوگی، 1.2 بلین ڈالر کا زرِمبادلہ محفوظ ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ درآمدی کوئلے پر چلنے والے بجلی کے کارخانے جب تھر کوئلے سے چلیں گے تو 1.5 بلین ڈالر کا زرمبادلہ محفوظ ہوگا، سیمنٹ کے کارخانے جب تھر کے کوئلے سے چلیں گے تو ملک کا 2 بلین ڈالر زرمبادلہ محفوظ رہے گا۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے