مراد علی شاہ

سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جا رہا ہے، مراد علی شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے  پی ٹی آئی حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا کہ وفاقی حکومت کی جانب سے صوبہ سندھ کے ساتھ سوتیلی ماں والا سلوک کیا جارہا ہے۔ ذرائع کے مطابق وزیر اعلیٰ سندھ نے ارسا پر تنقید کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ سندھ میں پانی کی کی گئی کٹوتی کی تلافی کی جائے،تمام صوبوں کیلئے پانی کی ایک جیسی کمی ہونی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کہا کہ ارسا نے اس سال خاص طور پر سندھ کے ساتھ دشمنی کا مظاہرہ کیا، ہمارا خریف سیزن آدھے سے زیادہ گزرچکا ہے، ابھی تک ہمارے حصے کا پانی نہیں دیا جا رہا ہے، اس وقت سندھ کے کاشتکار اور سندھ کا ہرشخص بحران کی طرف جارہا ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اعلیٰ سندھ نے پریس کانفرنس کے دوران ارسا پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ بحران سندھ سے دشمنی کا ماحول پیدا کرنے کی وجہ سے ہوا ہے انہوں نے کہاکہ دیگر صوبوں میں سندھ سے پانی کی آدھی کمی کی گئی، اس وقت ہمارے کاشتکار کو پانی کی شدید ضرورت ہے، ارساکو ہمیں صحیح پانی دینا ہوگا تاکہ صحیح کاشتکاری کرسکیں۔

یہ بھی پڑھیں

9 مئی

سانحۂ 9 مئی کے ذمے داروں کیساتھ کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، افواجِ پاکستان

راولپنڈی (پاک صحافت) پاکستان کی مسلح افواج، چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی اور سروسز …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے