خورشید شاہ

سندھ کے اسپتالوں میں پورے ملک اور افغانستان سے مریض آتے ہیں۔ خورشید شاہ

اسلام آباد (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ سندھ کے اسپتالوں میں علاج کے لئے پورے ملک اور افغانستان سے بھی مریض آتے ہیں۔ جن کا سستا علاج کیا جاتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سابق اپوزیشن لیڈر اور پیپلزپارٹی کے رہنما خورشید شاہ نے قومی اسمبلی میں اظہار خیال کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت کے دور میں دوائیاں پانچ سے چھ سو فیصد مہنگی ہوگئی ہیں۔ لیکن اس کے باوجود سندھ میں صحت کی سہولیات قابل تحسین ہیں۔

خورشید شاہ کا مزید کہنا تھا کہ عوامی کی خوشحالی ہی بہتر معیشت کی نشانی ہے۔ بجٹ کا دار و مدار فیگرز پر نہیں بلکہ عوام کو میسر سہولیات پر ہوتا ہے۔ تین سال میں تین وزرائے خزانہ تبدیل ہوئے جو ناکام معاشی پالیسی کا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ کورونا وائرس صوبائی مسئلہ نہیں تھا، یہ ریاست کا مسئلہ ہے، مہنگائی انتہا کو پہنچ چکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شرجیل میمن

9 مئی کو بانیٔ پی ٹی آئی نے عوام کو ورغلایا، شرجیل میمن

کراچی (پاک صحافت) وزیرِ ٹرانسپورٹ سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ 9 مئی کو …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے