آصف زرداری

اسرائیل سے روابط کے معاملے پر پارلیمان کو اعتماد میں لیا جائے۔ آصف زرداری

اسلام آباد (پاک صحافت) آصف زرداری کا کہنا ہے کہ اسرائیل سے روابط کے معاملے پر حکومت کو چاہئے کہ وہ پارلیمان کو اعتماد میں لے۔ فلسطینیوں کے خلاف کسی سازش کو کامیاب ہونے نہیں دیں گے۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر اور پیپلزپارٹی کے شریک چیئرمین آصف زرداری نے قومی اسمبلی اجلاس میں شرکت کے موقع پر ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ مانگے تانگے پر چلنے والی حکومت کہیں ہے نہیں، اگر حکومت کہیں ہو تو وہ گرے گی۔

آصف زرداری کا مزید کہنا تھا کہ افغانستان کے معاملے پر ہمیں نظر بھی رکھنا ہے اور سوچ و بچار بھی کرنا ہے، افغانستان کی صورت حال خطرناک ہے، اس کے اثرات پاکستان پر آسکتے ہیں۔ یاد رہے کہ ذلفی بخاری کی جانب سے اسرائیل کا خفیہ دورہ کرنے کی خبریں بھی میڈیا پر گردش کررہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

بلوچستان کی 14 رکنی کابینہ نے حلف اٹھا لیا

کوئٹہ (پاک صحافت) بلوچستان کابینہ کی گورنر ہاؤس میں حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ جس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے