سعید غنی

پی ٹی آئی کے 15 ارکان اپنی حکومت پر عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں۔ سعید غنی

کراچی (پاک صحافت) سعید غنی کا کہنا ہے کہ اب تک پی ٹی آئی کے پندرہ ارکان اپنی حکومت پر ہی عدم اعتماد کا اظہار کرچکے ہیں، جس کے بعد تحریک انصاف ایوان میں اکثریت کھوچکی ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ سعید غنی نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ سپیکر قومی اسمبلی نے عمران خان سے نہیں بلکہ آئین کی پاسداری کا حلف لیا ہے، آئین کی خلاف ورزی پر اسد قیصر کے خلاف آرٹیکل 6 کے تحت کارروائی بنتی ہے۔

سعید غنی کا مزید کہنا تھا کہ اب اتحادیوں سمیت بھی عمران خان کے پاس 172 ارکان کا اعتماد نہیں، اب حکومت اینٹی کرپشن، ایف آئی اے سمیت ایجنسیوں کے ذریعے ناراض ارکان کو غائب کرانے کا ٹاسک دے چکی ہے تاکہ عدم اعتماد والے دن وہ ووٹ نہ ڈال سکیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم ملک میں انارکی پھیلا رہے ہیں، پہلے تقریر میں کہتے ہیں کہ میں باپ کی طرف ہوں، معافی مانگ کر واپس آجاؤ، بعد میں دھمکیاں دیتے ہوئے کہتے ہیں تم شادیوں میں نہیں جا پاؤ گے، تمہارے بچے سکول نہیں جا پائیں گے، ان کی بچیوں کے رشتے نہیں ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں

سی پیک معاہدوں کی راہ میں حائل رکاوٹ برداشت نہیں۔ احسن اقبال

اسلام آباد (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ سی پیک معاہدوں کی راہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے