کورونا وائرس

سعودی عرب سے پاکستان آنے والے درجنوں مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق

کراچی (پاک صحافت) سعودی عرب سے پاکستان پہنچنے والے درجنوں مسافروں میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوگئی ہے۔ جس کے بعد انہیں قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر ریاض سے کراچی پہنچنے والے مسافروں کا ایئرپورٹ پر کورونا ٹیسٹ کیا گیا۔ جس میں 17 مسافروں میں کورونا کی تصدیق ہوگئی ہے۔ مسافر سعودی ایئرلائن کی پرواز ایس وی 708 کے ذریعے ریاض سے کراچی پہنچے تھے۔

کورونا وائرس کی تصدیق کے بعد سعودی عرب سے آنے والے مسافروں کو ایئرپورٹ سے بسوں کے ذریعے قرنطینہ سینٹر منتقل کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بیرون ممالک سے پاکستان آنے والے مسافروں میں کورونا کیسز میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ اگر متعلقہ اداروں کی طرف سے بروقت اقدام نہ کیا گیا تو سنگین نتائج بھگتنا پڑیں گے۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے