مرتضی وہاب

مرتضیٰ وہاب کا کراچی کی صفائی مہم کی خود نگرانی کرنے کا فیصلہ

کراچی (پاک صحافت) سندھ حکومت کےترجمان اور ایڈمنسٹریٹر کراچی بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے شہر قائد کراچی کی صفائی مہم کی خود نگرانی کا فیصلہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ شہر کی  تمام سڑکوں اور گلی محلوں میں صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے گا، ان کا کہنا ہے کہ میں خود کراچی کی صفائی مہم کی نگرانی کروں گا۔

تفصیلات کے مطابق ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضی وہاب نے کراچی صفائی مہم کی خود براہ راست نگرانی کا اعلان کر دیا ہے۔  ذرائع کے مطابق بیرسٹر مرتضیٰ وہاب نے کراچی کے علاقے شیرشاہ کا دورہ کیا، اس دوران ایڈمنسٹریٹر کراچی  نے شیرشاہ کی گلیوں میں صفائی کے کاموں کا جائزہ لیا۔

واضح رہے کہ  کراچی کے علاقے شیر شاہ کے دورے کے دوران مرتضیٰ وہاب نے ہدایت کی کہ سڑکوں اور گلی محلوں میں صفائی کے عمل کو یقینی بنایا جائے۔ اس موقع پر مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ کراچی کو سربز اور شاداب بنانے میں اپنا کردار ادا کرنا ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے