حسن مرتضی

سر اٹھا کر چلنے اور بالٹی میں سر چھپا کر چلنے میں فرق ہے۔ حسن مرتضی

لاہور (پاک صحافت) حسن مرتضی کا کہنا ہے کہ سر اٹھا کر چلنے اور بالٹی میں سر چھپا کر چلنے میں فرق ہوتا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پیپلز پارٹی پنجاب کے سیکریٹری جنرل سید حسن مرتضی نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بلاول بھٹو کے سامنے پرویز الہی اور ان کے لیڈر کل کے بچے ہیں۔ پرویز الہی بھی گیدڑ لیڈر کی طرح پلنگ کے نیچے چھپ گئے تھے۔

حسن مرتضی کا مزید کہنا ہے کہ بلاول بھٹو کے دورہ بھارت پر نریندر مودی اور عمران خان دونوں کو تکلیف پہنچی۔ بلاول بھٹو زرداری بھارت میں سر اٹھا کر چلے جبکہ عمران خان اپنے ملک میں ہی بالٹی میں سر چھپا کر چلتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ نریندر مودی پاکستان کو شنگھائی تعاون تنظیم سے دور رکھنا چاہ رہا تھا، مودی کے جیتنے کی دعائیں مانگنے والوں کو قومی غیرت کا کیا پتا۔

یہ بھی پڑھیں

مریم نواز

سعودی سرمایہ کاروں کو دل کی گہرائیوں سے خوش آمدید کہتے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) وزیرِ اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پاکستان آنے والے سعودی تجارتی وفد …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے