آپریشن

سبی کے علاقے نوشمان میں دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن

سبی (پاک صحافت) سبی کے علاقے نوشمان میں دہشت گردوں کی موجودگی کی اطلاع پر آپریشن، فائرنگ کے تبادلے میں ایک دہشت گرد ہلاک،2 زخمی ہوگئے ہیں۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں کو ان کے ٹھکانوں کی طرف بڑھتے ہوئے روکا گیا، روکے جانے پر دہشت گردوں نے سیکیورٹی فورسز پر فائرنگ کردی، فائرنگ سے ایک دہشتگرد ہلاک ہوگیا۔ دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود بھی برآمد کر لیا گیا ہے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گرد علاقے میں شہریوں کو نشانہ بنانے اور کوئلہ کان مالکان کو ہراساں کرنے میں ملوث تھے۔ دوسری جانب شمالی وزیرستان میں دہشت گردوں سے مقابلے میں ایک سپاہی شہید ہوگیا۔ فائرنگ کے شدید تبادلے میں 29 سالہ سپاہی ارشاد اللہ جو ڈسٹرکٹ کرک کا رہائشی تھا، بہادری سے لڑتے ہوئے جام شہادت نوش کرگیا۔

 

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے