مریم نواز

سال 2018 میں دھاندلی کا نتیجہ آج ملک اور عوام بھگت رہے ہیں، مریم نواز

لاہور (پاک صحافت) پاکستان مسلم لیگ ن  کی مرکزی نائب صدر اور سابق وزیر اعظم میاں نواز شریف کی صاحبزادی مریم نواز نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) حکومت کو ناکام حکومت قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ مسلم لیگ (ن) کو توڑنے، کمزور کرنے اور دھاندلی کے باوجود انہیں شکست ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے جاری بیان میں پی ٹی آئی حکومت کوشدید تنقید کا نشانہ بنایا، ان کا کہنا تھا کہ سال 2018 میں دھاندلی کا نتیجہ آج ملک اور عوام بھگت رہے ہیں۔ اداروں کو بھی چاہیے کہ ان کے درمیان سے ہٹ جائیں، پرفارمنس اتنی بری ہو تو لوگ تو بدظن ہوں گے۔

واضح رہے کہ ن لیگ کی نائب صدر نے جاری بیان میں مزید کہا کہ آزاد کشمیر کا الیکشن ہارے پھر بھی 5 لاکھ ووٹ ن لیگ کو ہی ملے، دھاندلی کرنے والے بھی حیران ہیں، اتنا کچھ کرنے کے باوجود ہمیں اتنے ووٹ کیسے پڑگئے۔

یہ بھی پڑھیں

احسن اقبال

گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم نے انکوائری کمیٹی قائم کردی۔ احسن اقبال

شکرگڑھ (پاک صحافت) احسن اقبال کا کہنا ہے کہ گندم بحران ورثے میں ملا، وزیراعظم …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے