بینظیر بھٹو

سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار

اسلام آباد (پاک صحافت) سپریم کورٹ آف پاکستان نے سابق وزیرِ اعظم بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث فوجی افسران کی سزائیں برقرار رکھی ہیں۔ یاد رہے کہ سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔

تفصیلات کے مطابق بینظیر بھٹو کی حکومت گرانے کی سازش میں ملوث افسران کی سزا کے خلاف سپریم کورٹ میں سماعت ہوئی۔ سپریم کورٹ کے جج منیب اختر نے 15 فروری کو محفوظ کیا گیا فیصلہ پڑھ کر سنایا۔ عدالت نے کرنل (ر) آزاد منہاس اور کرنل(ر) عنایت اللّٰہ کی سزاؤں کے خلاف اپیلیں خارج کر دیں۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ سے درخواستیں مسترد ہونے کے بعد درخواست گزاروں نے 2016 میں سپریم کورٹ سے رجوع کیا تھا۔ فیلڈ کورٹ مارشل نے آزاد منہاس کو 2، عنایت اللّٰہ کو 4 سال قید بامشقت اور برطرفی کی سزا سنائی تھی۔

یہ بھی پڑھیں

پی آئی اے کو دانستہ تباہ کرنے کے لیے غلط انتظامی فیصلے کیے گئے، سینیٹر قرۃ العین مری

اسلام آباد (پاک صحافت) پیپلز پارٹی کی سینیٹر قرۃ العین مری نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے