ندیم افضل چن نے ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کو اپنی بیوقوفی قرار دے دیا

لاہور (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما ندیم افضل چن نے ماضی میں پاکستان تحریکِ انصاف میں شمولیت کو اپنی بیوقوفی قرار دے دیا ہے۔ تحریک انصاف میں شمولیت کے سوال پر انہوں نے کہا کہ جیسے سارے بیوقوف بنے تھے ایسے ہی وہ بھی بیوقوف بن گئے تھے۔

تفصیلات کے مطابق معروف سیاستدان ندیم افضل چن نے گزشتہ شب نجی ٹی وی کے نائٹ شو میں شرکت کی۔ اس دوران ندیم افضل چن نے سیاست پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سیاسی کریئر پاکستان پیپلز پارٹی سے شروع کیا تھا اور اسی جماعت میں وہ واپس آ گئے ہیں۔

واضح رہے کہ ندیم افضل چن کا کہنا تھا کہ اُنہوں نے 2017ء میں پی ٹی آئی جوائن کی تھی، اُن کے ذہن میں تھا کہ نئی سوچ ہے، نئے ارادے اور وعدے ہیں، ملک میں ایک اشرافیہ ہے جو ملک کو چلاتا ہے، ہو سکتا ہے یہ روایت تبدیل ہو جائے مگر اُنہیں جماعت کی اصلیت کا جَلد ہی پتہ چل گیا تھا، اسی لیے انہوں نے 2019ء میں سب سے پہلے استعفیٰ دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

وزیرِ اعظم کی صدر اسلامی ترقیاتی بینک سے ملاقات

(پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف کی سعودی عرب میں اسلامی ترقیاتی بینک کے صدر …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے