افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ، ڈپٹی گورنر اپنے سیکریٹری سمیت ہلاک ہو گئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں بم دھماکہ، ڈپٹی گورنر اپنے سیکریٹری سمیت ہلاک ہو گئے

افغانستان کے دارالحکومت کابل میں گاڑی میں نصب بم پھٹنے سے ڈپٹی گورنر اپنے سیکریٹری سمیت ہلاک ہو گئے ہیں۔

کابل پولیس کے مطابق نامعلوم افراد نے دھماکہ خیز مواد ڈپٹی گورنر محبوب اللہ محبی کی گاڑی کے نیچے نصب کر رکھا تھا جو زوردار دھماکے سے پھٹ گیا، پولیس کے مطابق دھماکہ منگل کی صبح اس وقت ہوا جب ڈپٹی گورنر اپنے محافظوں کے ہمراہ سفر کر رہے تھے۔

واقعے میں ڈپٹی گورنر کے دو محافظ بھی زخمی ہوئے ہیں۔ تاحال کسی گروپ کی جانب سے اس کارروائی کی ذمہ داری قبول نہیں کی گئی۔

افغان نیوز ایجنسی طلوع نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ میں کابل پولیس کے حوالے سے بتایا کہ ڈپٹی گورنر اور اُن کے معاون کی گاڑی کے نیچے ٹائم ڈیوائس نصب کی گئی تھی۔

خیال رہے کہ گزشتہ ہفتے بھی ایک واقعے میں افغان پراسیکیوٹر کو مشرقی کابل میں نامعلوم افراد نے ہلاک کر دیا تھا۔

عرب نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق افغان پولیس نے تصدیق کی ہے کہ منگل کو ایک اور واقعے میں ایک مسلح شخص کی فائرنگ سے ایک پولیس افسر ہلاک جب کہ ایک زخمی ہو گیا۔

ادھر افغان حکومت اور طالبان کے درمیان قطر کے دارالحکومت دوحہ میں مذاکرات کا سلسلہ بھی جاری ہے اور اگلا دور جنوری کے پہلے ہفتے میں ہو گا۔

یہ بھی پڑھیں

امریکی صدور

سی این بی سی : “مہنگائی کا بحران”؛ ٹرمپ کے خلاف بائیڈن کی بڑی انتخابی پریشانی

پاک صحافت سی این بی سی کے تازہ ترین سروے کے مطابق امریکی ووٹرز مہنگائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے