رفیق تارڑ

سابق صدر مملکت اور نوازشریف کے قریبی ساتھی انتقال کرگئے

اسلام آباد (پاک صحافت) نواز شریف کے قریبی ساتھی اور مسلم لیگ ن کے دور حکومت میں صدر پاکستان کے عہدے پر فائز رہنے والے رفیق تارڑ آج انتقال کرگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق سابق صدر پاکستان اور میاں محمد نواز شریف کے قریبی ساتھی رفیق تارڑ کچھ عرصہ سے علیل تھے اور نجی اسپتال میں ان کا علاج معالجہ جاری تھا تاہم آج وہ انتقال کر گئے، سابق صدر کے جنازے کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔

یاد رہے کہ رفیق تارڑ 1997 میں سپریم کورٹ کے جج کے طور پر ریٹائر ہونے کے بعد مسلم لیگ ن کے ٹکٹ پر سینیٹ کے رکن منتخب ہوئے اور پھر اسی سال ملک کے صدر بنے، 1999 میں پرویز مشرف کی طرف سے نواز شریف کی حکومت کی برطرفی کے بعد انہیں عہدے سے نہیں ہٹایا گیا، وہ 2001 تک صدر رہے، رفیق تارڑ کا شمار نواز شریف کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

جنرل عاصم منیر

آرمی چیف سے باکسر عامر خان اور مارشل آرٹس چیمپئن شاہ زیب کی ملاقات

راولپنڈی (پاک صحافت) آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے باکسر عامر خان اور شاہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے