سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی وزیر مقرر

اسلام آباد (پاک صحافت) سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد کو نگراں وفاقی وزیر مقرر کر دیا گیا۔ یاد رہے کہ صدرِ مملکت عارف علوی نے فواد حسن فواد کی تقرری نگراں وزیر اعظم انوار الحق کاکڑ کی ایڈوائس پر کی۔

تٖفصیلات کے مطابق فواد حسن فواد نے جاری بیان میں کہا ہے کہ مجھے ابھی تک کسی محکمے کا چارج نہیں دیا گیا، میں کل وزیرِ اعظم سے ملاقات کروں گا۔ فواد حسن فواد کا کہنا ہے کہ مجھے جو بھی ذمے داری ملے گی، ایمانداری اور محنت سے پورا کرنے کی کوشش کروں گا۔

واضح رہے کہ سابق بیورو کریٹ فواد حسن فواد  نے کہا کہ میرا ماضی گواہ ہے ہمیشہ ایمانداری اور محنت سے قومی مفاد میں کام کیا ہے، آئندہ بھی ایسا ہی کرنے کی کوشش کروں گا۔ ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ اپنی بھرپور صلاحیتوں کے مطابق کام کروں گا۔

یہ بھی پڑھیں

قیدی

ایران نے 28 پاکستانی قیدیوں کی سزائیں معاف کرکے رہا کردیا

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران میں مختلف جرائم میں سزا کاٹنے والے 28 پاکستانی قیدیوں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے