عطا تارڑ

تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک دشمن قوتوں نے ترتیب دیا۔ عطا تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک دشمن قوتوں نے ترتیب دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم کے معاون خصوصی اور مسلم لیگ ن کے رہنما عطا تارڑ نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ 9 مئی کے واقعات کے پیچھے کس کا ہاتھ تھا، سب کو نظر آرہا ہے کہ 9 مئی کو ہونے والے دلخراش واقعات کا فائدہ کس کو ہوا ہے؟

عطا تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ یادگار شہداء اور دفاعی تنصیبات پر حملے محض اتفاق نہیں ہے، یہ ساری کاروائیاں منصوبہ بندی کے تحت کی گئی ہیں۔ تحریک انصاف کا ایجنڈا ملک دشمن قوتوں نے ترتیب دیا ہے جس کا مقصد پاکستان اور افواج پاکستان کو کمزور کرنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اسرائیلی فنڈنگ کے جوابات آج مل گئے ہیں، 9 مئی کی تحقیقات کے لیے اسرائیل کا اقوام متحدہ میں جانا حساس معاملہ ہے, تحریک انصاف کے تانے بانے اسرائیل کی دائیں بازو کی جماعتوں اور بھارت سے ملتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

خرم دستگیر

سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے نمائندوں پر ہوتی ہے۔ خرم دستگیر

لاہور (پاک صحافت) خرم دستگیر کا کہنا ہے کہ سب سے زیادہ تنقید پارلیمان کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے