شہباز شریف

پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔ وزیراعظم

کراچی (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام واپس دلائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف کراچی میں کے فور منصوبے کے سنگ بنیاد کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج یہاں تفصیلی اور پر مغز تقریریں ہوئی ہیں، کراچی شہر کی دونوں جماعتیں وفاق کا حصہ ہیں، خوشی ہوئی کہ ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی نے میٹھی باتیں کی، پاکستان کو اس کا کھویا ہوا مقام دلائیں گے جس طرح کے فور پر سیاست کی گئی وہ انتہائی افسوسناک ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ہونا تو یہ چاہیے تھا کہ کراچی کے کروڑوں لوگوں کو پانی پہنچانے کیلئے وزیراعلی کا ہاتھ پکڑا جاتا، اس کو (عمران خان) کوئی فکر نہیں تھی، پاکستان کے ہر منصوبے پر ان کی یہی انا پرور سوچ تھی، روایات اور اچھے انداز میں گفتگو کرنا انہوں نے سیکھا نہیں تھا، چور کا نعرہ لگانے والا اب خود کیس میں آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بڑے بڑے حادثے ہوئے مگر کسی لیڈر نے فوجی تنصیبات پر حملے کا نہیں کہا، 9 مئی کو ہمارے عظیم شہدا کی یادگاروں پر ان جتھوں نے عمران نیازی کی ہدایت پر حملے کیے، حکومتی اتحاد اور پارلیمان نے سازشوں کو دفن کردیا۔

یہ بھی پڑھیں

آصفہ بھٹو کل ایرانی خاتون اوّل کے ساتھ مصروف رہیں

اسلام آباد (پاک صحافت) ایران کے صدر ڈاکٹر سید ابراہیم رئیسی کی اہلیہ ڈاکٹر جمیلہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے