دہشتگرد

زمان پارک سے گرفتار 2 افراد کالعدم تنظیم سے مسلسل رابطے میں تھے۔ پولیس

لاہور (پاک صحافت) پولیس نے انکشاف کیا ہے کہ زمان پارک سے گرفتار 2 افراد کالعدم تنظیم سے مسلسل رابطے میں تھے۔

تفصیلات کے مطابق پولیس نے دعوی کیا ہے کہ زمان پارک سے گرفتار ہونے والے ملزمان میں سے 2 افراد کالعدم تنظیموں کے ساتھ مسلسل رابطے میں تھے۔ قادرخان اور محمد عرفان نامی ملزمان کالعدم تنظیموں کے افراد کے ساتھ ٹیلی فون پر رابطے میں تھے۔

ذرائع کے مطابق ملزمان کا ریکارڈ سامنے آنے کے بعد پولیس نے دونوں کو مزید تفتیش کے لیے سی ٹی ڈی کے حوالے کر دیا، جہاں اُن سے اہم انکشافات کی توقع بھی کی جارہی ہے۔

یاد رہے کہ زمان پارک میں صوفی محمد کے سابق ترجمان بھی موجود تھے جبکہ اس بات کا خدشہ ظاہر کیا جارہا ہے کہ وہاں پر کالعدم اور دہشت گردوں تنظیموں کے افراد کی بھی بڑی تعداد خفیہ طور پر موجود تھی جس کا مقصد ہنگامہ آرائی کے دوران سیکیورٹی فورسز اور سرکاری املاک کو نشانہ بنانا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

شاہد خاقان عباسی نیب کے ایل این جی ریفرنس میں بری

اسلام آباد (پاک صحافت) اسلام آباد کی احتساب عدالت نے نیب کے ایل این جی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے