سعید غنی

وزیرتعلیم سندھ کیجانب سے تعلیمی ادارے بدستور بند رکھنے کا اعلان

کراچی (پاک صحافت) وزیر تعلیم سندھ نے اعلان کیا ہے کہ صوبے بھر میں تمام تعلیمی ادارے بدستور بند رہیں گے کیونکہ کراچی اور حیدر آباد سمیت دیگر علاقوں میں کورونا کیسز بڑھ رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تعلیم سندھ سعید غنی نے کہا ہے کہ آٹھ اگست تک سندھ کے تمام تعلیمی ادارے بند رہیں گے جبکہ آٹھ اگست کو کورونا صورت حال کا جائزہ لینے کے بعد ہی تعلیمی ادارے کھولنے کے متعلق کوئی فیصلہ کیا جائے گا۔

سعید غنی کا مزید کہنا ہے کہ ملک کے دیگر صوبوں کی نسبت سندھ، بالخصوص کراچی اور حیدرآباد میں کورونا مریضوں کی تعداد زیادہ ہے، صورتحال کو دیکھتے ہوئے ہم تعلیمی ادارے اس وقت کھولنے کی پوزیشن میں نہیں ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 8 اگست کے روز کورونا ٹاسک فورس کا اجلاس ہوگا، صورت حال دیکھ کر آئندہ کا لائحہ عمل طے کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے