ناصر حسین شاہ

کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے،ناصر شاہ

کراچی (پاک صحافت) وزیر بلدیات سندھ سید ناصر حسین شاہ نے کہا ہے کہ کراچی پریس کلب کی صحافی کالونیوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کریں گے۔ ایل ڈی اے بلاک 68 کی ڈیمارکیشن کے لیے ڈی سی کیماڑی اور ڈی جی ایل ڈی اے کو احکامات جاری کردیے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن کے ہمراہ کراچی پریس کلب کے دورے کے موقع پر کراچی پریس کلب کی گورننگ باڈی اور سینئر صحافیوں سے ملاقات اور میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر بلدیات سندھ سید ناصر شاہ نے کہا کہ  بلدیاتی انتخابات میں ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کا فائدہ جماعت اسلامی کو ہوا ہے۔ ہم مفاہمت کی سیاست کرتے ہیں مگر بد قستی سے ہمارے ساتھ منافقت کی سیاست کی جاتی ہے۔

واضح رہے کہ پریس کانفرنس کے دوران ناصر شاہ نے مزید کہا کہ  کراچی کا مینڈیٹ ہمارے پاس ہے، ہم نے کوئی ڈاکہ نہیں ڈالا ہے۔ ایم کیو ایم کے بائیکاٹ کا فائدہ جسے ہوا وہ سب کو معلوم ہے۔ انہوں نے کہا کہ 1979 میں ہمارے ساتھ جو زیادتی ہوئی وہ تاریخ کا حصہ ہے۔اب آپ کو ایک نیا کراچی دیکھنے کو ملے گا۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ 200 ارب کے پروجیکٹس کراچی کے لیے رکھے گئے ہیں۔ بہت ساری نئی اسکیمیں شروع کی گئی ہیں اور بہت سے منصوبے اختتامی مراحل میں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے ذریعے مسلط ہونا چاہتی ہے۔ رانا ثناءاللہ

فیصل آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی اسٹیبلشمنٹ کے …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے