اسفندیار ولی

ریاست بلوچستان میں اپنے شہریوں کے تحفظ میں ناکام ہوچکی ہے۔ اسفندیار ولی

کوئٹہ (پاک صحافت) اسفندیار ولی کا کہنا ہے کہ ریاست بلوچستان میں اپنے شہریوں کو تحفظ دینے میں ناکام ہوگئی ہے۔ ہم آئے دن لاشیں اٹھا رہے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق عوامی نیشنل پارٹی کے سربراہ اسفندیار ولی نے پارٹی رہنما ملک عبیداللہ کاسی کے قتل کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہم عدم تشدد کے پیروکار ہیں مگر ہمیں آج ایک اور لاش دی گئی ہے، ہمارے حوصلے پست نہیں ہوں گے اور نہ ہی ہم اپنے موقف سے پیچھے ہٹیں گے۔

اسفندیار ولی کا مزید کہنا ہے کہ 26 جون سے لاپتہ عبیداللہ کاسی کے کیس پر ہمیں کچھ نہیں بتایا گیا۔ بلوچستان میں ترجمان اے این پی اسد اچکزئی کو بھی مارا گیا تھا۔ لاشیں اٹھانے کا سلسلہ مزید برداشت نہیں کریں گے۔ اسد اچکزئی یا عبیداللہ کاسی کی شہادت کسی واقعے کی مکمل تحقیقات نہیں ہوئیں۔

یہ بھی پڑھیں

بہترین معاشی پالیسیوں کی بدولت ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے، رانا تنویر

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ صنعت و پیداوار رانا تنویر نے کہا ہے کہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے