حمزہ شہباز

حکومت نے مقبوضہ کشمیر کیلئے خاموش رہنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔ حمزہ شہباز

لاہور (پاک صحافت) حمزہ شہباز کا کہنا ہے کہ پی ٹی آئی حکومت نے مقبوضہ کشمیر کے لئے خاموش رہنے کے علاوہ کچھ نہیں کیا ہے۔ جبکہ عمران خان مودی کی جیت کی دعائیں مانگتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے نائب صدر اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز نے مقبوضہ کشمیر کے عوام سے ریاستی حیثیت اور خصوصی شہری حقوق کو چھیننا اقوام متحدہ کی قراردادوں کی کھلی پامالی ہے، ہندوستان نے مقبوضہ کشمیر میں خطے کی سب سے بڑی جیل قائم کر رکھی ہے اور 95 ہزار سے زائد کشمیری شہید کئے جا چکے ہیں۔

رہنما ن لیگ حمزہ شہباز کا مزید کہنا ہے کہ ہندوستان مظلوم کشمیریوں پر ظلم کے پہاڑ توڑنا بند کرے، آرٹیکل 370 اور 35 اے بحال کر کے مذاکرات کی میز پر آئے، بھارتی اقدامات پر عالمی بے حسی دنیا کی دوغلی پالیسی کا کھلا ثبوت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مقبوضہ کشمیر کے مقدمے کو موجودہ حکومت سے زیادہ کمزور وکیل پاکستان کی تاریخ میں نہیں ملا۔

یہ بھی پڑھیں

اعظم نذیر

موجودہ پارلیمنٹ نے پہلا قانون ٹیکس اصلاحات کے بارے میں پاس کیا، اعظم نذیر تارڑ

اسلام آباد (پاک صحافت) وفاقی وزیرِ قانون اعظم نذیر تارڑ نے کہا ہے کہ موجودہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے