عبیداللہ کاسی

اے این پی کے مغوی رہنما قتل

کوئٹہ (پاک صحافت) اے این پی کے مغوی رہنما کو اغواء کاروں نے تشدد کرکے قتل کردیا ہے جبکہ آج ان کی تشدد زدہ لاش بلوچستان کے علاقے پشین سے ملی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بلوچستان نیشنل پارٹی کے مرکزی رہنما ملک عبیداللہ کاسی کو قتل کردیا گیا۔ اسسٹنٹ کمشنر پشین کے مطابق عبیداللہ کاسی کو 26 جون کو کچلاک سے اغواء کیا گیا تھا۔ ملک عبیداللہ کاسی کی تشدد زدہ لاش آج 40 دن بعد پشین کے علاقے سرانان ریلوے پھاٹک کے قریب سے ملی ہے۔ عبید اللہ کاسی کی لاش پوسٹ مارٹم کے لیے کوئٹہ منتقل کر دی گئی ہے۔

یاد رہے کہ بلوچستان عوامی نیشنل پارٹی کے مرکزی کمیٹی ممبر ملک عبیداللہ کاسی کو 26 جون 2021 کو نامعلوم مسلح اغواء کاروں نے کچلاک کے نواحی علاقے کلی کیتر گھر کے قریب سے گن پوائنٹ پر اغواء کیا تھا اور تاوان کا مطالبہ کیا گیا تھا۔ اغواء کاروں نے تاوان نہ ملنے پر ملک عبیداللہ کو بے دردی سے قتل کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

جسٹس قاضی فائز عیسی

عدالتی معاملات میں کسی کی مداخلت قابل قبول نہیں، چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ

کراچی (پاک صحافت) چیف جسٹس پاکستان جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے کہا ہے کہ عدالتی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے