اشیاء

رمضان المبارک کے دوران 17 اشیائے خورد و نوش سستی ہوگئیں

اسلام آباد (پاک صحافت) رمضان المبارک کے دوران 17 اشیائے خورد و نوش سستی ہوگئیں ہیں۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی ادارہ شماریات نے بتایا ہے کہ ہفتہ وار بنیاد پر مہنگائی کی شرح میں 1.13 فیصد کمی آئی ہے۔ مہنگائی کی مجموعی شرح 29.06 فیصد ریکارڈ کی گئی۔ ایک ہفتے میں ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 61 روپے کمی آئی۔ پیاز بھی 50 روپے فی کلو سستی ہوئی۔ لہسن کی قیمت میں 18 روپے فی کلو کمی واقع ہوئی۔

20 کلو آٹے کا تھیلا 28 روپے تک سستا ہوا۔ دال ماش کی فی کلو قیمت میں 7 روپے اور چینی کی فی کلو قیمت میں ڈیڑھ روپے تک کمی آئی۔ انڈے، مسور کی دال، مونگ کی دال، زندہ مرغی، گھی اور خوردنی تیل کی قیمت بھی کم ہوئی۔

دوسری طرف بکرے کا گوشت، گائے کا گوشت اور گھریلو استعمال کا ایل پی جی سلنڈر مہنگا ہوا ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات کے مطابق 25 اشیائے صرف کی قیمتوں میں استحکام رہا۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیراعظم کی سندھ حکومت کو درپیش ترقیاتی مسائل اور تحفظات دور کرنے کی ہدایت

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے سندھ میں وفاقی حکومت کے جاری تمام …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے