امتیاز شیخ

جیل کو سسرال، ہتھکڑی کو زیور بولنے والا اب رو رہا ہے۔ امتیاز شیخ

کراچی (پاک صحافت) امتیاز شیخ کا کہنا ہے کہ جیل کو سسرال، ہتھکڑی کو زیور بولنے والا پولیس والوں کے گلے لگ کر رو رہا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیر توانائی سندھ امتیاز شیخ نے کہا ہے کہ عمران خان جیل بھرو تحریک سے پہلے جیل سے آنے والوں کا رونا بند کرائیں۔ جیل جانے کاان کو اتناہی شوق ہے تو مقدمات میں ضمانتیں کیوں کرا رہے ہیں۔ امید ہے عمران خان جیل بھرو تحریک کا آغاز زمان پارک سے اپنی گرفتاری دے کر کریں گے۔

امتیاز شیخ کا مزید کہنا ہے کہ عمران خود جیل جائیں یا نہ جائیں قانون اپنا راستہ اپنائے گا، عمران خان کا جیل بھرو تحریک کا اعلان شروع ہونے سے پہلے ہی ٹھس ہوگیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے سابق وزراء اور ارکان اسمبلی نے بیرون ملک جانے کی تیاریاں شروع کردی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں بے بنیاد قرار دے دیں

اسلام آباد (پاک صحافت) پاکستان نے کسی غیر ملکی قوت کو اڈے دینے کی باتیں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے