مریم اورنگزیب

راولپنڈی کے سینکڑوں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی، مریم اورنگزیب کا سخت نوٹس

لاہور (پاک صحافت) وفاقی  وزیر اطلاعات مریم اورنگزیب نے ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے سینکڑوں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی پر سخت نوٹس لیتے ہوئے کہا ہے کہ ذمہ داروں کا تعین کرکے قانون کے مطابق کارروائی کریں گے۔ ذرائع کے مطابق وفاقی وزیر اطلاعات نے اس حوالے سے  متعلقہ حکام سے فوری طور پر معاملے کی رپورٹ طلب کرلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ریڈیو پاکستان راولپنڈی کے سینکڑوں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی سے متعلق جاری بیان میں مریم اورنگزیب نے کہا کہ بلین ٹری سونامی کے دعوں میں قدیم اور قیمتی درختوں کی کٹائی کیسے ہوئی، حقائق قوم کے سامنے لائیں گے۔ وزیر اطلاعات کا کہنا ہے کہ بلین ٹری کرپشن سونامی سے ریڈیو پاکستان کے درختوں کی کٹائی کے ثبوت برآمد ہوئے ہیں۔

واضح رہے کہ مریم اورنگزیب نے وفاقی سیکرٹری وزارت کو قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کے اجلاس کی مکمل کارروائی کے منٹس اور ریڈیو پاکستان کی تحقیقاتی رپورٹ پیش کرنے کا حکم بھی دے دیا۔ وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ آم، شیشم، شہتوت، ریٹھا اور شاہ بلوط سمیت 600 سے زائد درختوں کی کٹائی سنگین معاملہ ہے، ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں

رانا ثناءاللہ

ملک کی خاطر پی ٹی آئی کیساتھ بات چیت کیلئے تیار ہیں۔ رانا ثناءاللہ

اسلام آباد (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ کا کہنا ہے کہ ہم ملک کی خاطر پی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے