رانا ثناءاللہ

رانا ثناءاللہ کا حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ

لاہور (پاک صحافت) رانا ثناءاللہ نے ملک کو درپیش مسائل اور بحران سے نکالنے کے لئے پی ٹی آئی حکومت سے فوری مستعفی ہونے کا مطالبہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے رہنما رانا ثناءاللہ نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت سے نجات کے ذریعے ہی معاشی تباہی سے نجات مل سکتی ہے۔ موجودہ حکومت جائے تو ہی عوام کو مہنگائی سے ریلیف ملے گا۔ جعلی حکومت نے غریب اور مڈل کلاس کے لئے جینا ناممکن کردیا ہے، تین سال میں مخالفین کے خلاف جبر کے سوا کچھ نہیں کیا۔

رہنما ن لیگ رانا ثناءاللہ کا مزید کہنا تھا کہ موجودہ بدترین صورتحال سے ملک کو نکالنے کے لئے فوری طور پر صاف اور شفاف انتخابات کروائے جائیں۔ پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ کی قیادت کل ایک بار پھر حکومت سے مستعفی ہونے کا مطالبہ کرے گی۔ اپوزیشن اپنی ذمہ داری احسن طریقے سے ادا کررہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

خورشید شاہ

وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا فیصلہ پارٹی کرے گی۔ خورشید شاہ

سکھر (پاک صحافت) خورشید شاہ کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت میں شامل ہونے کا …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے