عرفان صدیقی

راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیشکش کی تھی۔ عرفان صدیقی

اسلام آباد (پاک صحافت) عرفان صدیقی کا کہنا ہے کہ جنرل راحیل شریف نے مدت ملازمت میں توسیع کے بدلے پاناما کا معاملہ حل کرنے کی پیشکش کی تھی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنما عرفان صدیقی نے نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ جنرل راحیل شریف بار بار توسیع کا پیغام بھجواتے رہے، بالآخر انہوں نے نواز شریف سے براہِ راست توسیع کا مطالبہ کرتے ہوئے پاناما کا معاملہ حل کروانے کی پیشکش کی تھی۔

عرفان صدیقی کا مزید کہنا تھا کہ جنرل ریٹائرڈ راحیل شریف کی پیشکش کو نواز شریف نے رد کر دیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں

ترجمان دفتر خارجہ

کئی ماہ سے فلسطینیوں پر اسرائیل بم برسا رہا ہے، ترجمان دفتر خارجہ

اسلام آباد (پاک صحافت) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ کئی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے