شہباز شریف

وزیراعظم کا ملک بھر کے ایک لاکھ طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف نے ملک بھر کے ایک لاکھ طلباء کو لیپ ٹاپ دینے کا اعلان کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف نے اسلام آباد میں ٹیلی اسکول پاکستان ایپلی کیشن کا افتتاح کردیا ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ تعلیم کے فروغ کے لیے جدید ٹیکنالوجی کا فروغ اہم ہے، ایک لاکھ لیپ ٹاپ پاکستان بھر کے نمایاں کارکردگی دینے والے طلبا کو دیں گے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا مزید کہنا تھا کہ ٹیچرز ٹریننگ اس معیار کی نہیں ہے جو ہونی چاہیے، ٹیچرز ٹریننگ پروگرام کو ٹھیک کرنے کے لیے اقدامات کیے۔ وزیر تعلیم صوبائی حکومتوں کے ساتھ مل کر ٹیچرز ٹریننگ پروگرام مزید بہتر بنائیں۔ جدید تعلیم کو فروغ دینے کےلیے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔

انہوں نے کہا کہ دانش اسکول سسٹم کو بلوچستان میں بھی فروغ دیا جا رہا ہے، یتیم بچوں کی تعلیم کا انتظام حکومت کی ذمہ داری ہے۔ اساتذہ کی معیاری تعلیم کےلیے صوبوں کے ساتھ مل کر مربوط حکمت عملی بنائی جائے۔

یہ بھی پڑھیں

ابراہیم رئیسی

ایرانیوں کے دل ہمیشہ پاکستانیوں کیساتھ دھڑکتے ہیں۔ ایرانی صدر

لاہور (پاک صحافت) ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کا کہنا ہے کہ ایرانیوں کے دل ہمیشہ …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے