پی پی چیئرمین

لوئر دیر میں عمران خان کا جلسہ، بلاول بھٹو زرداری نے الیکشن کمیشن کو خبردار کر دیا

اسلام  آباد (پاک صحافت) پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے خیبرپختونخوا کے علاقہ لوئر دیر میں وزیر اعظم عمران خان کے جلسے پر سخت ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے ا لیکشن کمیشن کو خبردار کر دیا۔  ان کاکہنا ہے کہ خیبر پختونخوا میں بلدیاتی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے موقع پر لوئر دیر میں عمران خان کا جلسہ الیکشن کمیشن کی پابندی کی کھلی خلاف ورزی ہے۔

تفصیلات کے مطابق  پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹو زرداری نے اپنے جاری کردہ ایک بیان میں کہا کہ الیکشن کمیشن لوئردیر جلسے میں شرکت پر عمران خان اور اس کی کابینہ کے افراد کو نااہل کرے، پبلک آفس ہولڈرز کی جانب سے انتخابی مہم میں حصہ لینے کی واضح پابندی کی خلاف ورزی کے بعد الیکشن کمیشن کو ایکشن لینا ہوگا۔

واضح رہے کہ پی پی چیئرمین نے جاری بیان میں مزید کہا کہ اگر الیکشن کمیشن عمران خان کے خلاف اس کھلی خلاف ورزی پر کارروائی نہیں کرتا تو اپوزیشن اراکین پر انتخابی مہم میں حصہ نہ لینے کی پابندی کا بھی کوئی جواز نہیں۔

یہ بھی پڑھیں

اسحاق ڈار

ہمیں رمضان میں غزہ کے مسلمانوں کو نہیں بھولنا چاہیے۔ اسحاق ڈار

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیر خارجہ اسحاق ڈار کا کہنا ہے کہ ہمیں رمضان میں …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے