مرتضی وہاب

ذمہ دار حکومتیں مسائل سے بھاگتی نہیں بلکہ ان کا سامنا کرتی ہیں۔ مرتضی وہاب

کراچی (پاک صحافت) مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ ذمہ دار حکومتیں مسائل سے گھبراتی یا بھاگتی نہیں بلکہ ان کا سامنا کرتی ہیں۔ ہم نے کراچی کے مسائل کو حل کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان سندھ حکومت مرتضی وہاب نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ ماضی کی نسبت اب کراچی کی صورت حال بہت بہتر ہے۔ پیپلزپارٹی نے کراچی کے مسائل پر خصوصی توجہ دی ہے۔ گزشتہ روز ہونے والی بارش سے شہر میں ایک دو جگہوں کے علاوہ کہیں پانی کھڑا نہیں ہوا۔

مرتضی وہاب کا مزید کہنا تھا کہ کل شارع فیصل پر کہیں بھی بارش کا پانی جمع نہیں ہوا، شہید ملت روڈ پر بھی پانی موجود نہیں تھا، وزیر مینشن پر ہمیشہ پانی جمع ہوتا تھا کل نہیں تھا۔ انہوں نے کہا کہ انسان اپنی غلطیوں سے ہمیشہ سیکھتا ہے، انتظامیہ نے اس مرتبہ اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا ہے۔

یہ بھی پڑھیں

ہائی کورٹ لاہور

گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری، پنجاب حکومت کو جواب داخل کرانے کیلئے 20 مئی تک مہلت

لاہور (پاک صحافت) گندم اسکینڈل کی جوڈیشل انکوائری کے لیے دائر درخواست پر لاہور ہائی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے