سیکیورٹی فورسز

دہشتگردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید

چمن (پاک صحافت) بلوچستان کے علاقے چمن میں دہشت گردوں کی فائرنگ سے لیویز اہلکار شہید ہوگیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق فائرنگ کا واقعہ چمن کی مخلص کالونی میں پیش آیا جہاں ملزمان نے لیویز اہلکارکو ڈیوٹی کے بعد گھر جاتے ہوئے فائرنگ کا نشانہ بنایا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد موٹر سائیکل سوار ملزمان فرار ہوگئے، واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔

یاد رہے کہ گزشتہ کچھ مدت سے ملک بھر بالخصوص بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں دہشت گردوانہ حملوں اور کارروائیوں میں مسلسل اضافہ ہورہا ہے جو سیکیورٹی فورسز کی کارکردگی پر سوالیہ نشان ہے۔ عوام میں اس حوالے سے تشویش آئے روز بڑھ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

قوم کی بیٹیوں کی تعلیم میں رکاؤٹ ڈالنے والے دہشتگردوں کو کیفر کردار تک پہنچائیں گے۔ وزیراعظم

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیراعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ قوم کی بیٹیوں کی …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے