بلاول بھٹو بے نظیر

دبئی مادام تساو میوزم میں بینظیر بھٹو کا مجسمہ نصب، تقریب میں بلاول بھٹو کی شرکت

دبئی (پاک صحافت) دبئی کے مادام تساو میوزیم میں سابق وزیراعظم پاکستان بینظیر بھٹو کا مومی مجسمہ نصب کردیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مجسمے کی تقریب رونمائی میں وزیر خارجہ و بینظیر بھٹو کے بیٹے بلاول بھٹو زرداری نے شرکت کی ہے۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ بینظیر بھٹو پاکستان میں روشن خیالی اور جمہوریت کی علامت ہیں۔ شہید بی بی کا مادام تساو میوزیم میں مومی مجسمہ پاکستان کیلئے اعزاز ہے۔

بلاول بھٹو کا مزید کہنا تھا کہ بینظیر بھٹو نے جلاوطنی کے 10 سال دبئی میں گزارے، یہ شہر دل سے بہت قریب ہے۔ خیال رہے کہ مادام تساو میوزیم دنیا بھر میں شہرت کا حامل ہے جہاں دنیا بھر کی معروف اور نامور شخصیات کے مومی مجسمے موجود ہیں جسے ایک اعزاز بھی سمجھا جاتا ہے۔

اس میوزم کو ایک فرانسیسی مجمسہ ساز خاتون مادام تساو نے 1835 میں قائم کیا تھا اور اب اس کی برطانیہ سمیت دنیا کے مختلف شہروں میں شاخیں بھی قائم ہیں۔

یہ بھی پڑھیں

شہباز شریف

وزیرِ اعظم کا کرغیزستان میں پاکستانی سفیر سے ٹیلی فونک رابطہ

اسلام آباد (پاک صحافت) وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کرغیزستان سے پاکستانی طلبہ کو واپس …

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے